وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی ترک ہم منصب عبدل حمیت گل سے ٹیلیفون پر بات چیت

171
وزیر قانون بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم سے ممبران پاکستان بار کونسل چوہدری اشتیاق احمد خان اور منیر کاکڑ کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کے بارے میں واضح سوچ رکھتی ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی روابط ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو اپنے ترک ہم منصب عبدل حمیت گل سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ترک وزیر انصاف نے بیرسٹر فروغ نسیم کو وزارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ترک حکومت اور عوام وزیراعظم عمران خان کے دورہ کی منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے مابین تاریخی روابط ہیں۔ انہوں نے پاک۔ترک سکولز کی باگ دوڑ مارف فائونڈیشن کے حوالہ کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا، وزیر قانون فروغ نسیم کی اس حوالہ میں مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ترک وزیر انصاف نے کہا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہے، پاکستان اور ترکی کے مابین مذہبی اور ثقافتی روابط ہیں۔