اسلام آباد،کوئٹہ ۔ 12 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے نہتے وکلا اور صحافیوں کونہایت سفاکیت کے ساتھ نشانہ بنایا، ملک دشمن عناصر کی سفاکانہ اور بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے متزلزل نہیں ہوں گے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں وکلا برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعمہ کو اپنے دورہ …
وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد کی سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاءکے لواحقین سے ملاقات اور زخمیوں کی عیادت کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد،کوئٹہ ۔ 12 اگست (اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گردوں نے نہتے وکلا اور صحافیوں کونہایت سفاکیت کے ساتھ نشانہ بنایا، ملک دشمن عناصر کی سفاکانہ اور بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے متزلزل نہیں ہوں گے، ہم دکھ کی اس گھڑی میں وکلا برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جعمہ کو اپنے دورہ کوئٹہ کے دوران سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاءکے لواحقین سے ملاقات اور زخمیوں کی عیادت کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کے ہمراہ وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ظفراللہ خان نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلا کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وزراءنے سی ایم ایچ کوئٹہ میں داخل زخمیوں کی عیادت کے دوران ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ وفاقی وزیر نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، گورنر اور وزیر اعلٰی بلوچستان سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے قانون و انصاف ظفراللہ خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔








