اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وفاقی وزیر پارلیمانی امور کی اضافی ذمہ داری تقویض کر دی گئی ہے۔
اس حوالہ سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جمعرات 4 اپریل 2024 کو باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے رولز آف بزنس 1973 کے قاعدہ 3(4) کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزیر برائے پارلیمانی امور کے اضافی پورٹ فولیو کیلئے (حکومت کی جانب سے فرائض) مختص کرنے کی منظوری دی اور اس حوالہ سے اپنی مسرت کا اظہار بھی کیا ہے۔