وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے میٹا کے ہیڈ آف پبلک پالیسی برائے ساؤتھ ایشیا صارم عزیز کی ملاقات

114
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے میٹا کے ہیڈ آف پبلک پالیسی برائے ساؤتھ ایشیا صارم عزیز کی ملاقات

اسلام آباد۔23مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے میٹا (فیس بک، واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی) کے ہیڈ آف پبلک پالیسی برائے ساؤتھ ایشیا صارم عزیز نے ملاقات کی۔

ہیڈ آف پبلک پالیسی برائے ساؤتھ ایشیا صارم عزیز نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید ترقی کے روشن امکانات ہیں، پاکستان خطے میں موجود انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے،
پی ٹی اے کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا یکطرفہ اظہار رائے کا میڈیم نہیں ہے، پاکستان کے ڈیجیٹل سیکٹر میں مستقبل کے لئے پوٹینشل موجود ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے میٹا کے نمائندے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔