وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم کی برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے بات چیت

76

سلام آباد۔ 12 ستمبر(اے پی پی)وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں، موجودہ حکومت دونوں ملکوں کے مابین قانون کی حکمرانی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں اس پارٹنر شپ کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعاون کی طویل تاریخ موجود ہے۔