24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 1, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ...

وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی تمام اہل وطن کو عید الفطر کی مبارکباد

- Advertisement -

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف و انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے تمام اہل وطن کو عید الفطر کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا یہ پرمسرت موقع شکرگزاری، ہمدردی اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی وزیر نے دعا کی کہ یہ بابرکت دن ہمارے ملک اور امت مسلمہ کے لیے امن، خوشحالی اور مسرت کا پیغام لے کر آئے۔

- Advertisement -

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اس موقع پر ضرورت مندوں کو یاد رکھیں اور ایثار و مہربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اتحاد و یگانگت کے ساتھ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کی توفیق عطا فرمائے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=577470

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں