وفاقی وزیر قانون و انصاف و موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد کا فرانس کے قومی دن کی تقریب میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف و موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ انقلاب فرانس کا دنیا بھر میں جغرافیائی، اقتصادی اور سیاسی تبدیلیوں میں اہم کردار ہے۔ انقلاب فرانس کے نعرے ”آزادی، مساوات اور بھائی چارہ“ کو آج بھی عالمگیر مقبولیت حاصل ہے۔ پاکستان فرانس کو سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے فرانس …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر قانون و انصاف و موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد نے کہا ہے کہ انقلاب فرانس کا دنیا بھر میں جغرافیائی، اقتصادی اور سیاسی تبدیلیوں میں اہم کردار ہے۔ انقلاب فرانس کے نعرے ”آزادی، مساوات اور بھائی چارہ“ کو آج بھی عالمگیر مقبولیت حاصل ہے۔ پاکستان فرانس کو سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں اہم پارٹنر سمجھتا ہے۔ یہ بات انہوں نے فرانس کے قومی دن کے موقع پر اسلام آباد میں فرانس کے سفارت خانے کی جانب سے منعقدہ تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم محمد نواز شریف اور پاکستان کے عوام کی جانب سے قومی دن کے موقع پر فرانس کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انقلاب فرانس نے دنیا بھر کی جعرافیائی، اقتصادی اور سیاسی صورتحال تبدیل کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فرانس کو انتہائی قریبی پارٹنر سمجھتا ہے۔ جی ایس پی پلس سٹیٹس کے ذریعے پاکستان کو یورپین مارکیٹوں تک رسائی میں فرانس کا اہم کردار ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply