وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلا س

56
وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اجلا س

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) کا اعلی سطح کا اجلاس جمعرات کو اسلام آباد میں ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے علاوہ وزارت داخلہ اور نیب کے اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ وزارت قانون وانصاف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں ای سی ایل میں شامل اور نکالے جانے والے افراد کی فہرستوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف محکموں کے نمائندے اور انفرادی حیثیت میں مختلف افراد پیش ہوئے جن کا موقف معلوم کرنے کے بعد میرٹ پر فیصلے کئے گئے۔ ذیلی کمیٹی نے نیب اور بعض دیگر حکام کی جانب سے مخالفت کے باوجود مختلف ناموں کو ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی ہے۔