32.1 C
Islamabad
بدھ, مئی 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی وزیر صحت فہد عبد...

وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال کی سعودی وزیر صحت فہد عبد الرحمٰن الجلاجل سے ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی صحت مصطفیٰ کمال نے سعودی عرب کے وزیر صحت فہد عبد الرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کی۔سعودی وزیر صحت نے گرمجوشی سے وزیر صحت مصطفی کمال کا استقبال کیا ۔جاری بیان میں کے مطابق اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تاریخی برادرانہ مضبوط تعلقات ہیں ۔

دونوں وزراء نے صحت کے شعبے میں تکنیکی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے صحت کے شعبے میں سعودی عرب کی مسلسل خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

- Advertisement -

دونوں وزراء صحت نے ویکسین کی تیاری، ٹیلی میڈیسن کو فروغ دینے کے امکانات تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں

وزراء صحت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے رابطے میں رہیں گے۔ دونوں وزرائے صحت کا پولیو کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے اور صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599374

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں