29.2 C
Islamabad
منگل, مارچ 25, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا بانیانِ پاکستان اور...

وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کا بانیانِ پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔23مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان ایک آزاد و خودمختار ریاست کے قیام کی یادگار تاریخ ہے، آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں غذائی تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے پر عزم ہے۔

اتوار کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بانیانِ پاکستان اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں،ہماری پاک فوج نے ہمیشہ دشمن کے نا پاک عزائم کو خاک میں ملایا،پاک فوج نہ صرف سرحدوں کی محافظ بلکہ قدرتی آفات اور قومی بحرانوں میں بھی ہمیشہ صفِ اول کھڑی رہی ہے ۔

- Advertisement -

رانا تنویر حسین نے کہا کہ اتحاد، ترقی اور خود انحصاری کے عزم کی تجدید کرتے ہیں، آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ملکی ترقی میں بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا، زراعت ہماری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،پاکستان کی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی قیادت میں غذائی تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے پر عزم ہیں،کسانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575637

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں