"وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات قومی مفاد کے منافی ہیں۔”
وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا کے بیان سے شہداء کے لواحقین اور پوری قوم کے جذبات مجروح ہوئے، پاک فوج کے جوان تنخواہ نہیں، جذبہ ایمانی اور حب الوطنی کے تحت قربانیاں دیتے ہیں۔
بدھ کو جاری بیان میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کے خلاف عظیم قربانیاں دے رہی ہے،شہداء پاکستان کے سر کا تاج ہیں، ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پوری قوم اور شہداء کے خاندانوں سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر دنیا میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج قوم کا فخر اور ملکی دفاع کی ضامن ہے، فوج کے خلاف سیاسی مفادات پر مبنی بیان بازی قومی مفادات کے منافی ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔








