28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قومی ورثہ محمد اورنگزیب خان کھچی کا پاکستان اکادمی ادبیات...

وفاقی وزیر قومی ورثہ محمد اورنگزیب خان کھچی کا پاکستان اکادمی ادبیات کا دورہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت محمد اورنگزیب خان کھچی نے جمعہ کو پاکستان اکادمی ادبیات کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد قومی ادبی و ثقافتی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ان کے مسائل و ضروریات سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔ چیئرپرسن اکادمی ادبیات نجیبہ عارف نے وفاقی وزیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ادبی منصوبہ جات اور آئندہ کے اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

انھوں نے بتایا کہ اکادمی ادبیات ملک بھر میں ادبی سرگرمیوں کے فروغ اور مقامی و قومی زبانوں کی ترویج کے لئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن بھی موجود تھے جنہوں نے وفاقی وزیر کو وزارت کی سطح پر جاری منصوبوں، پالیسی اقدامات اور بین الوزارتی تعاون سے متعلق امور سے آگاہ کیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر محمد اورنگزیب خان کھچی نے اکادمی ادبیات کی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت قومی ادبی و ثقافتی اداروں کو درپیش چیلنجز کے حل اور ان کی استعداد کار بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ادب اور ثقافت کسی بھی قوم کی شناخت اور فکری ترقی کا بنیادی ستون ہوتے ہیں اور حکومت اس شعبے کی ترقی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے گی۔دورہ کے اختتام پر وفاقی وزیر نے اکادمی ادبیات کی لائبریری اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور موجود عملے سے ملاقات کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597886

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں