43.3 C
Islamabad
جمعہ, جون 13, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے ڈیرے پرعید ملن پارٹی میں شہریوں...

وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے ڈیرے پرعید ملن پارٹی میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

- Advertisement -

چنیوٹ۔ 10 جون (اے پی پی):سرمایہ کاری بورڈ کے وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کے ڈیرے پر منعقد ہونے والی عید ملن پارٹی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی کامیابی کے بعد دنیا بھر میں وطن عزیز کی عزت بڑھی ہے اور پاکستان، ترقی کے تیز سفر پر گامزن ہے۔قیصر احمد شیخ نے اس موقع پر شہریوں کو عید کی مبارکباد دی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنیان مرصوص آپریشن میں پاکستان کی کامیابی نے دنیا بھر میں اس کے لیے ترقی کے راستے کھول دئیے ہیں اور عالمی سطح پر پاکستان کی زبردست پذیرائی ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر بر نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے بڑے اور مغرور دشمن بھارت کو شکست دی ہے انہوں نے کہا کہ اب بھارت پاکستان کے ساتھ جارحیت کی کبھی غلطی نہیں کرے گا اور اسے عالمی سطح پر بھی منہ کی کھانا پڑی ہے اور دنیا نے پاکستان کے مؤقف کو بھر پور انداز کو سمجھا اور تسلیم کیا ہے

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کیا کہ س کامیابی کے بعد دنیا بھر میں پاکستان کی عزت بڑھی ہے اور پاکستان ترقی کے تیز سفر پر گامزن ہے۔انہوں نے بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر تجاویز رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارے اقتصادی اشاریے بہت بہتر ہئے ہیں اور دنیا بھر سے سرمایہ کاری کے لیے ممالک پاکستان کو ترجیح دے رہے ہیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں