وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کا قومی اسمبلی میں جواب

104

اسلام آباد ۔21نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 104 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے‘ پاکستان میں موجود تمام غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن پر تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے‘ اس وقت 14 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران طاہرہ بخاری کے سوال کے جواب میں وزیر ریاستیں و سرحدی علاقہ جات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے بتایا کہ 104 ارب ڈالر کا مہاجرین کی وجہ سے معیشت پر اثر پڑا ہے۔ اس وقت پاکستان میں رجسٹرڈ 14 لاکھ 70 ہزار افغان مہاجرین مقیم ہیں۔ 17 اکتوبر 2016ءتک دو لاکھ 64 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس جاچکے ہیں۔