22.1 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر محسن نقوی کی ضلعی انتظامیہ کوعید کے دوسرے روز بھی...

وفاقی وزیر محسن نقوی کی ضلعی انتظامیہ کوعید کے دوسرے روز بھی زیرو ویسٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت

- Advertisement -

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کو گزشتہ روز کی طرح عید کے دوسرے روز بھی دارلحکومت میں زیرو ویسٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہریوں کو بہترین اور تیز رفتار خدمات کی فراہمی پر پوری ٹیم کو شاباش دیتا ہوں ،عید الاضحی کا دوسرا روز۔ صاف اسلام آباد مشن کے تحت سی ڈی اے کی سالڈ ویسٹ ٹیمیں متحرک اور فعال انداز میں فرائض انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کے موقع پر کیا ۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار سی ڈی اے۔ اسلام آباد پولیس اور سیف سٹی نے ملکر کام کیا اور ڈلیور کیا۔ سی ڈی اے۔ اسلام آباد پولیس۔ سیف سٹی کے افسران اور عملے نے جانفشانی سے فرائض سرانجام دئیے۔ محسن نقوی نے کہاکہ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا،آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈپٹی کمشنر عرفان میمن اور سیف سٹی حکام و عملہ مبارکباد کا مستحق ہے

- Advertisement -

کلین اسلام آباد کے لئے شہریوں نے گزشتہ روز بے مثال تعاون کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں،شہریوں نے ذمہ داری کا ثبوت دیا اور انتظامیہ کا بھرپور ہاتھ بٹایا۔اس موقع پر چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بتایاکہ سی ڈی اے کی ٹیموں نے پہلے روز 1750 ٹن آلائشیوں کو اٹھایا اور تلف کیا۔ شہریوں کی صفائی کے بارے گزشتہ روز 150 شکایات موصول ہوئیں

جن کا فوری ازالہ کیا گیا۔ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے مجموعی طور پر 110 پوائنٹس قائم کئے گئے۔ چئیرمین سی ڈی اے نے کہاکہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے شہر میں صفائی کے کام کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،عید کے دوسرے روز بھی صبح سے ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک کر دیا گیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=477299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں