اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام ان نازک حالات میں اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو آزاد کشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ …
وفاقی وزیر محمد برجیس طاہر کی چوہدری محمد عزیز سے ملاقات میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امورکشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور پاکستان کے 20 کروڑ عوام ان نازک حالات میں اپنے کشمیری بہنوں اور بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو آزاد کشمیر کے وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سکیورٹی صورتحال اور ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔ ایل او سی پر صورتحال کے حوالہ سے وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت ایل او سی پر کشیدہ حالات کا لمحہ بالمحہ جائزہ لے رہی ہے اور اسی سلسلہ میں انہوں نے گزشتہ روز حالات کا جائزہ لینے کےلئے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سے مظفر آباد میں ملاقات کی اور ایل او سی پر رہنے والے کشمیری بھائیوں کی حفاظت کےلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر ایل او سی پر رہنے والے رہائشیوںکی حفاظت کے لیے ایک مربوط منصوبے پر کام کر رہی ہے جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔








