وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کی ڈائریکٹر جنرل این ایل سی جنرل عاصم اقبال سے گفتگو

120
APP94-20 ISLAMABAD: November 20 - Federal Minister for Planning Development & Reform Makhdum Khusro Bakhtyar talking to DG NLC Gen Asim Iqbal who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 20 نومبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے بحری راستے سے ٹرانسپورٹیشن کے نظام کے لئے حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ اندرون ملک مستعد اور تیز ترین ذرائع نقل و حمل سے مال برداری کی جا سکے جس سے قومی معیشت کی ترقی میں مدد ملے گی جبکہ اس ضمن میں نیشنل لاجسٹک سیل شروعات کر سکتا ہے۔ وہ منگل کو ڈائریکٹر جنرل این ایل سی جنرل عاصم اقبال سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بحری ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورک سے اندرون ملک اشیاءکی نقل وحمل پر آنے والی لاگت کم کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لئے وزارت منصوبہ بندی این ایل سی کے ساتھ تعاون کرے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ این ایل سی کو اپنی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے فریٹ ٹرین سروس کو مزید وسعت دینی چاہئے۔