وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف کا ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

122

پاکستان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے، جب تک ہم متحد نہیں ہونگے اس وقت تک ہم ملک کا دفاع نہیں کرسکتے، وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف کا ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف نے جمعرات کو ایم ایس او کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے،جب تک ہم متحد نہیں ہونگے اس وقت تک ہم اسلام کی عظمت اور ملک کا دفاع نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ طبقاتی نظام تعلیم ہمارے معاشرے میں تقسیم کی بڑی وجہ ہے،جب تک یکساں نظام تعلیم رائج نہیںہوتا اس وقت تک سوچ، فکر اور نظری ایک نہیں ہوسکتا، صرف مدارس نہیں تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے۔