28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف کا شہداءاسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے...

وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمد یوسف کا شہداءاسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

راولپنڈی ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردارمحمدیوسف نے کہا ہے کہ قوم میں اتحادکے لیے تمام مکاتب فکرکے علماءو مشائخ اپنا بھرپورکرداراداکریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو تحریک اتحادامت پاکستان کے زیراہتمام آرٹس کونسل میں شہداءاسلام واستحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔کانفرنس کی سرپرستی امیر تحریک اتحاد امت پاکستان مولانا پیر سید چراغ الدین نے کی ۔ وفاقی وزیرسردارمحمدیوسف نے کہا کہ قوم میں اتحادکے لیے تمام مکاتب فکرکے علماءو مشائخ اپنا بھرپورکرداراداکریں۔انھوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امورمیں قومی علماءو مشائخ کونسل قائم کردی ہے جس کا مقصدفرقہ وارانہ ہم آہنگی کا فروغ اوراتحادملت ہے۔انھوں نے اتحادامت کے لیے پیرسیدچراغ الدین کی خدمات کوسراہتے ہوئے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔مرکزی امیرپیرسیدچراغ الدین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عمرفاروق کی شہادت سے لے کرجنت کے سردارحضرت امام حسین اوران کے رفقا کی عظہم شہادتوں تک ہمیں یہ واضع سمت ملتی ہے کہ یہودونصارا کبھی بھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے۔ہردورمیں اسلام دشمن طاقتوں نے مسلمانوں کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہماری قوت ایمانی کوٹکڑوں میں تقسیم کیا۔فرقہ واریت،دہشت گردی، انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔کبھی طالبان ،کبھی داعش،کبھی القاعدہ جیسے فرضی نام دے کراسلامی ممالک کے اوپرچڑھائی کرکے خون کی ندیاں بہائی جا رہی ہیں ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=71542

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں