اسلام آباد ۔ 06 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ ، سراج الحق اور دیگر نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اتوار کو سید خورشید احمد شاہ، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کی مذمت کی جس میں احسن اقبال زخمی ہوگئے تھے ۔ان راہنماو¾ں نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔