- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ترکی کے وزیر مذہبی امور مہمت گورمیز نے جمعہ کو ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار محمد یوسف نے اس موقع پر ترک وزیر مذہبی امور سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے بھی سرگرم عمل ہے۔ ترکی میں جمہوری قوتوں کی کامیابی ایک عمدہ مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے دنیا میں قیام امن ممکن ہے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=33005
- Advertisement -