وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف میڈیا کو بریفنگ

124

اسلام آباد ۔4اکتوبر (اے پی پی)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حج 2016ءمیں سعودی حکومت ‘متعلقہ اداروں اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کی مشترکہ کوششوں سے رہائش ‘ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں بہترین اور مثالی انتظامات تھے‘پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کرنے والے حجاج کی شکایات اکٹھی کی جارہیں ہیں ‘طے شدہ پیکیج کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ‘حج 2017میں پاکستان کا مکمل کوٹہ بحال ہونے کا قوی امکان ہے ‘ خطے میں پاکستان کے عازمین کے لئے اخراجات کم ترین ‘سہولیات سب سے ذیادہ تھیں ‘پڑوسی ممالک کے اخراجات بہت ذیادہ تھے ‘مشا ہیرمیں کھانے کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں وہاں کے مکمل انتظامات سعودی حکومت کے تھے ‘یہ معاملہ سعودی حکومت کے علم میں لائیں گے اور آئندہ سال یہاں پر کھانے کے انتظامات کرنے کے لئے بہتر کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔وہ منگل کو وزارت مذہبی امور کے کمیٹی روم میں حج 2016کے حوالے سے انتظامات سے متعلق امور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔