اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 16 فارورڈ کہوٹہ حویلی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری عبدالعزیز پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر نے بدھ کو پمز ہسپتال میں چوہدری عبدالعزیز کی عیادت کی۔ اس موقع پر …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 16 فارورڈ کہوٹہ حویلی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری عبدالعزیز کی عیادت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 16 فارورڈ کہوٹہ حویلی سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری عبدالعزیز پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔ وفاقی وزیر نے بدھ کو پمز ہسپتال میں چوہدری عبدالعزیز کی عیادت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مخالفین چوہدری عبدالعزیز کی حلقے کیلئے بہترین کارکردگی سے خائف ہیں۔ انہوں نے چوہدری عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔








