
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز سے کہا ہے کہ سرکاری سکیم کی طرح وہ بھی حج پیکج کو کم کریں۔ وفاقی کابینہ نے حج اور عمرہ ایکٹ کی منظوری دیدی ہے جسے جلد ہی اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ عمرہ کے ذریعے ذاتی مفاد حاصل کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا۔ سرکاری سکیم ہو یا پرائیویٹ سکیم اللہ کے مہمانوں کی خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے کیونکہ عبادت سے جنت اور خدمت سے ”اللہ“ ملتا ہے۔ وہ پیر کو یہاں حج گروپ آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برادری سے خطاب کررہے تھے۔ وزیر مذہبی امور نے حج 2016ءکی شاندار کامیابی پر ایچ جی اوز کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے انہیں جب وزارت کی ذمہ داری سونپی تھی تو یہ ان کے لئے ایک بڑا چیلنج تھا