وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مشاورتی ورکشاپ سے خطاب

114
APP28-26 ISLAMABAD: October 26 - Sardar Muhammad Yousaf Federal Minister for Religious Affairs and Inter-faith Harmony addressing to the participants during Hajj Consultative Workshop 2017 Islamabad Gateway. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پرائیویٹ حج ٹوور اپریٹرز کے حج 2016ءکی کامیابی سے تکمیل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور اور ”ہوپ“ آئندہ بھی حج اور عمرے کے زائرین کی فلاح و بہبود کےلئے کام کریں گی، ہم جب تک اخلاص اور ایمان کے ساتھ اپنی سمت درست نہیں کریں گے تو قیام پاکستان کے مقاصد کا حصول ممکن نہیں ہوگا۔ حق اور سچ کی گواہی دینے کے لئے خود کو تیار کرلیں تو نظام میں بھی بہتری آئے گی اور انصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں گے۔ پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ اﷲ کے مہمانوں کی خدمت کر کے پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزرز سرخرو ہوئے اور آئندہ حج آپریشن اور حاجیوں کو سہولیات کی فراہمی کا عزم حوصلہ افزاءہے۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا عقیدہ ہے کہ حج اور عمرہ کے زائرین کی خدمت بہت بڑی سعادت ہے۔