وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا جلسہ سے خطاب

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کوئی تبدیلی نہیں لا سکے، پی ٹی آئی کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو ورغلانا چاہتی ہے، صوبے کے عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، وفاق نے خیبر پختونخوا بھر میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے، ان ترقیاتی منصوبوں پر ہزارہ کے عوام دل سے حکومت کے مشکور ہیں، ہم پورے ملک میں معاشی انقلاب لائیں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار …

تبدیلی کا نعرہ لگانے والے کوئی تبدیلی نہیں لا سکے، پی ٹی آئی کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو ورغلانا چاہتی ہے، صوبے کے عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے، وفاق نے خیبر پختونخوا بھر میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے، ان ترقیاتی منصوبوں پر ہزارہ کے عوام دل سے حکومت کے مشکور ہیں، ہم پورے ملک میں معاشی انقلاب لائیں گے ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا جلسہ سے خطاب
مانسہرہ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو مانسہرہ کے عوام سے دلی لگاﺅ ہے، مانسہرہ کے عوام بھی وزیراعظم سے محبت و عقیدت رکھتے ہیں، گیس فراہمی سے وزیراعظم نے دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے، ملک سے دہشت گردی، ڈرون حملوں کا خاتمہ، کراچی میں امن کی بحالی، آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے علاوہ پاک چین اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ جیسے منصوبوں کا آغاز ہوا ہے۔ جمعرات کو یہاں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لئے دن رات ایک کیا ہے، ملک میں شاہراہوں، موٹر ویز، ڈیموں کی تعمیر کا آغاز کیا ہے۔

Leave a Reply