وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا ”شہادت امام حسین ؓ کانفرنس “ سے خطاب

163

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ امام حسین ؓ کی شہادت کا پیغام یہ ہے کہ باطل اور برائی کی قوتوں سے سمجھوتہ ممکن نہیں مسلمان متحد ہو جائیں۔ بدھ کو آزاد جموں وکشمیر کونسل اسلام آباد میں ”شہادت امام حسین ؓ کانفرنس “ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے اسلام کی عظمت و حرمت کیلئے حضرت امام حسین ؓ کی لازوال قربانیوں کا ذکر کیا۔ انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ کے نظریہ ، کردار اور فلسفہ کو ابھی تک کوئی بھی نہیں مٹا سکا اور وہ مسلمانوں کے دلوں اور سوچوں میں آج بھی زندہ ہیں۔ وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسینؓ کی شہادت کا پیغام یہی ہے کہ مسلمان متحد ہو جائیں۔ حضرت امام حسینؓ نے یہی درس دیا کہ باطل اور برائی کی قوتوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔