26.6 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںوفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی...

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد کی ملاقات، پیغام پاکستان کے فروغ پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بدھ کو مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمدعبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی جس میں ملک میں قیام امن،مذہبی ہم آہنگی،رواداری،قومی یکجہتی،حجاج کرام کی خدمات اور پیغام پاکستان کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیر مذہبی امور سے گفتگوکرتےہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے،اسلام ہمیں وحدت اُمہ،امن و اخوت،احترام انسانیت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

ملک دشمن طاقتیں پاکستان میں مذہبی منافرت،لسانی و منافرت پھیلا کر عدم استحکام پیدا کر کے پاکستان کی قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا چاہتیں ہیں۔ اسرائیل غزہ و فلسطین کے مسلمانوں کا قتل کرکے امن معاہدہ اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے،عالمی برادری۔ اقوام متحدہ ، او آئی سی غزہ میں اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیں۔آج تمام علماء کرام اور پوری قوم پاکستان کی سلامتی و تحفظ کیلئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

- Advertisement -

ملاقات میں وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا،اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا۔پاکستان میں قیام امن کیلئے بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور پیغام پاکستان کا فروغ وقت کی اشد ضرورت ہے،آج ہمارا وطن عزیز پاکستان جن چیلنجز سے گزر رہا ہے،پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی اور تعلقات کے حوالے سے آپ کی خدمات مثالی ہیں جسے ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی رؤیت ہلال،پاکستان اور دنیا بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی، وحدت و اتحاداور پیغام پاکستان کے فروغ کے حوالے سے خدمات کوسراہا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579947

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں