اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اکیلے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے تو ایک احسن اقدام ہوتا، ان کی پارٹی چاہتی تھی …
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اکیلے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرتے تو ایک احسن اقدام ہوتا، ان کی پارٹی چاہتی تھی کہ اجلاس کا بائیکاٹ نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کو پارلیمنٹ میں اپنی نمائندگی کیلئے ووٹ دیا مگر وہ ایوان میں ان کی آواز بننے کے بجائے ملک میں افراتفری اور انتشار کی راہ پر چل نکلے ہیں۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ اس وقت ملک اور قوم دھرنوں اور احتجاج کی سیاست کی متحمل نہیں ہے۔








