وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود حج انتظامات کا جائزہ لینے منی ٰپہنچ گئے

173

منیٰ۔26جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہٰ محمود حج انتظامات کا جائزہ لینے اور فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے منی ٰپہنچ گئے۔پیر کووفاقی وزیر مذہبی امور طلحہٰ محمود نے منی ٰخیمہ میں وزارت مذہبی امور حکام سے ملاقات کی، وزارت مذہبی امور حکام نے حج مشن سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حجاج کرام کو سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔تمام حجاج کرام کو خیموں میں پہنچانے کے بعد وزارت کے حکام خیموں میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی طرح حجاج کرام کی خدمت کو بھی ہم نے ضروری سمجھنا ہے۔