وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اپنے اب تک کے اخراجات ذاتی خرچ سے ادا کردئیے

98
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب
وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پریس کانفرنس سے خطاب

مکہ مکرمہ۔25جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے اپنے اب تک کے اخراجات ذاتی خرچ سے ادا کردئیے ،وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے 14350 ریال ذاتی خرچ سے اکاؤنٹس آفسر کو پاکستان ہائوس میں ادا کردئیے ہیں۔ انہوں نےدس ہزار ریال رہائش، ٹرانسپورٹ کے مکہ مکرمہ میں 4200 ریال، مدینہ منورہ ٹرانسپورٹ 150 ریال ادا کئے،

ترجمان وزارت کے مطابق وفاقی وزیر طلحہ محمود سرکاری حج سکیم کے تحت حج پر مکہ مکرمہ میں موجود ہیں، انہوں نے اضافی اخراجات کے پیسے ادا کیے ہیں ۔ طلحہ محمود نے کہا ہے کہ میں عام حاجی کی طرح آیا ہوں ، اپنے تمام اخراجات خود ادا کروں گا،وزارت کا قلمدان سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ نا خود فری حج کروں گا نا کسی کو کرنے دوں گا۔