وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹرمحمدبن عبدالکریم العیسیٰ کی ملاقات

296

اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل الشیخ ڈاکٹرمحمدبن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر سعو دی سفیرنواف سعیدالمالکی ، رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد مسعود الحارثی بھی موجود تھے جبکہ وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری ڈاکٹرآفتاب اکبردرانی ، ایڈیشنل سیکرٹری سید عطا الرحمان اورڈی جی سید مشاہد حسین خالد بھی موجود تھے۔

ملاقات میں جاری منصوبوں، سیلاب متاثرین کی امداد اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔