وفاقی وزیر مذہبی امور نے معلم ضیوف البیت کو طلب کر کے انتظامات کے حوالے سے حجاج کرام کے تحفظات سے آگاہ کیا

105

منیٰ۔30جون (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے معلم ضیوف البیت اسامہ دانش کو طلب کر کے انتظامات کے حوالے سے حجاج کرام کے تحفظات سے آگاہ کیا،رہائشگاہوں، خواراک، واش رومز سمیت دیگر معاملات سے متعلق معلم کے سامنے تحفظات رکھے۔

حجاج کرام کو منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں درپیش مسائل کے معاملے پر وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود نے سیکرٹری مذہبی امور ، سعودیہ میں تعینات پاکستانی سفیر اور ڈی جی حج کے ہمراہ حجاج کرام سے ملاقاتیں کیں۔ وفاقی وزیر نے حجاج کرام کے مسائل سن کر معلم ضیوف البیت اسامہ دانش کو طلب کر لیا۔ طلحہ محمود نے حجاج کرام کے ہمراہ معلم کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا، معلم اور حجاج کے ہمراہ مختلف کیمپس کا دورہ کیا ۔ وفاقی وزیر نے رہائشگاہوں، خواراک، واش رومز سمیت دیگر معاملات سے متعلق معلم کے سامنے تحفظات رکھے ۔

طلحہ محمود نے کہا کہ پاکستانی عزت اور محبت والے لوگ ہے، منیٰ میں پاکستانیوں کی عزت نفس کو مجروح کیا گیا،پاکستانی حجاج کرام کو منیٰ میں رہائش اور کھانے سے متعلق شدید تحفظات ہیں، میں پاکستانیوں کا نمائندہ ہوں، پاکستان کے حجاج کرام کو درپیش مشکلات سے شدید دکھ ہوا ہے۔ طلحہ محمود نے معلم کو ہدایت کی کہ پاکستانی حجاج کرام کو منیٰ میں رہائش فراہم نہیں کی گئی، ان کے پیسے واپس کئے جائیں