اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات مثالی ہیں مشکل کی ہر گھڑی میں خادم الحرمین الشرفین نے ملک اور عوام کا مالی و اخلاقی بھرپور ساتھ دیا، پاکستان کو مسلم امہ میں اہم مقام حاصل ہے، عالم اسلام میں پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام …
وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا آل پاکستان مقابلہ حفظ قرآن کریم کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات مثالی ہیں مشکل کی ہر گھڑی میں خادم الحرمین الشرفین نے ملک اور عوام کا مالی و اخلاقی بھرپور ساتھ دیا، پاکستان کو مسلم امہ میں اہم مقام حاصل ہے، عالم اسلام میں پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا لیکن نصف صدی گزرنے کے باوجود اسلامی نظام میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان مقابلہ حفظ قرآن کریم کی فیصل مسجد میں تیرویں سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مثالی تعلقات ہیں ان دونوں ممالک کے درمیان تعلق کی ایک نسبت ہے، سعودی عرب میں اللہ کا گھر اور روضہ رسول اور قرآن کریم کی نسبت بھی ہے۔







