وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماءمشائخ کونسل کے اجلاس کا انعقاد

لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماءمشائخ کونسل کا اجلاس پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سٹیئرنگ کمیٹی اور نصاب کمیٹی نے اراکین کمیٹی کے سامنے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں‘ تجاویز کو آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائیگی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممبر علماءو …

لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی زیر صدارت قومی علماءمشائخ کونسل کا اجلاس پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں سٹیئرنگ کمیٹی اور نصاب کمیٹی نے اراکین کمیٹی کے سامنے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں‘ تجاویز کو آئندہ اجلاس میں حتمی شکل دی جائیگی۔ اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے ممبر علماءو مشائخ نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ فرقہ واریت کے خاتمہ اور ہم آہنگی کے قیام کیلئے قومی علماءمشائخ کونسل کا قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے پہلے اجلاس میں 2کمیٹیاں بنا دی گئی تھیں جنہوں نے اپنی تجاویز ‘ سفارشات اور ایکشن پلان کو اجلاس میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے تمام اراکین کو بتایا کہ ان تجاویز کا بغور مطالعہ کرکے آئندہ اجلاس تک اپنی آراءپہنچا دیں تاکہ انہیں حتمی شکل دی جاسکے۔ اس موقع پر چیئرمین نصاب کمیٹی مفتی منیب الرحمن اور چیئرمین سٹیئرنگ کمیٹی مولانا محمد حفیظ جالندھری نے اجلاس میں تجاویز پیش کیں۔ مولانا حفیظ جالندھری نے بتایا کہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے دانشور اور جید علماءکرام پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بنایا جائے جو درس و تدریس اور تحقیق کے فرائض سرانجام دے۔

مزید خبریں

Leave a Reply