لاہور۔5 اکتوبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ وزیراعظم عمران خان نے فلاحی ریاست مدینہ کی بات کی ہے وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اور ناموس رسالت کے حوالے سے مسلمانوں کے جذبات عالمی فورم پر موثر انداز میں پیش کئے ہیں ملک میں چند عناصر کو ریاست مدینہ کی فکر سے اختلاف ہے وہ ملک میں انتشار پھیلانا اورامن و امان خراب کرنا چاہتے ہیں انہےں نا کا می ہو گی ،علماءاکرام ریاست مدینہ کے خدوخال اصول و ضوابط کے حوالے سے حکومت کی رہنمائی کریں۔ وہ ہفتہ کی شب مقامی ہوٹل میں محافظان ختم نبوت پاکستان کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر علامہ صاحبزادہ محب اللہ نوری پیر شیخ ثاقب اقبال شامی حافظ عبدالستار سعیدی سمیت علماء مشائخ و مذہبی سکالرز و دےگر بھی موجود تھے۔