وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا سعودی سفارتخانہ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا سعودی سفارتخانہ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور حرمین شریفین سے ہماری محبت و عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تحفظ حرمین …

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کا سعودی سفارتخانہ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور حرمین شریفین سے ہماری محبت و عقیدت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، تحفظ حرمین کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ قربانیاں دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی سفارتخانہ کے زیر اہتمام مکتب الدعوہ کی طرف سے سالانہ حفاظ کے مقابلہ میں قرآن کریم حفظ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھرا ہے، الحرمین الشریفین کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے، برادر اسلامی ملک سعودی عرب نے پاکستان اور عوام کی ہر مشکل گھڑی میں مدد کی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply