لاہور۔17 مئی(اے پی پی ) وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہت ہم آہنگی کے زیر اہتمام ایک روزہ بین المذاہت ہم آہنگی کانفرنس بعنوان گفتگو شنید کا بین المذاہب ہم آہنگی میں کلیدگی کردار کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری ‘ مولانا عبدالخبیر آزاد ‘ علامہ عارف’ اصغیر عارف چشتی ‘ علامہ طاہر محمود اشرفی’ علامہ حسین اکبر ‘ علامہ میر آصف اکبر’ پنڈت بھگت لال ‘ الیگزینڈر یون ملک ‘ اقلیتی ایم پی اے سردار مہندر پال سنگھ ‘ صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز عالم اور ایم این اے شنیلا رؤت نے شرکت کی ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا کہ تمام مذاہب امن اور برداشت کی بات کرتے ہیں ۔ آپس میں ہم آہنگی اور گفت و شنید قومی سطح پر سب مسائل کا حل ہیں۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے بہترین اسوہ حسنہ ہے کیونکہ ہجرت مدینہ کے بعد جب آپ ۖ کو مکہ مکرمہ میں قحط کاعلم ہواتو آپ ۖ نے مکہ والوں کیلئے گھڑگھڑا کر دُعا فرمائی ‘ ان کا مکہ سے وطن کا تعلق تھا۔ اس طرح ہمارے معاشرے میں بسنے والے تمام قومیتوں کے باشندے کا تعلق بھی پاکستان سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ریاست مدینہ کی علمبردا رہے جس طرح ریاست مدینہ میں تمام قومیتوں کے حقوق پر تحفظ کیا گیا تھا ۔ویسے ہی ریاست مدینہ کو رول ماڈل سمجھتے ہوئے پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انڈیا نے جب بھی پاکستان کے خلاف کوئی بھی محاذ آرائی کی تو سب سے پہلے اقلیتوں نے اپنے وطن کے دفاع کیلئے آواز اٹھائی ۔ کانفرنس میں صوبائی وزیر اقلیتی امور اعجاز عالم نے مشترکہ علامیہ پیش کیا جبکہ کانفرنس کے آخر میں مہمانوں میں شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔