وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا ”پاک سعودی تعلقات اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب

239
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مل کر امت مسلمہ کو درپیش مسائل و مشکلات سے نکال سکتے ہیں، پاکستان متوازن خارجہ پالیسی کی طرف جا رہا ہے اور ہم خطہ میں تمام ممالک سے دوطرفہ مضبوط تعلقات کے خواہاں ہیں، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو شاہ فیصل کے بعد سب سے زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو مقامی ہوٹل میں پاکستان قومی تحریک کے زیر اہتمام ”پاک سعودی تعلقات اور ہماری ذمہ داریاں“ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر نورالحق قادری نے کہا کہ قیام پاکستان سے ہی ہمارے سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں اور سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان متوازن خارجہ پالیسی کی طرف جا رہا ہے، ہم خطہ کے تمام ممالک کے ساتھ دوطرفہ مستحکم تعلقات کے خواہاں ہیں۔