لاہور۔8اکتوبر(اے پی پی ) کل مسالک علماءبورڈ نے وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کے اعلان کی تائید اور حمایت کی یقین دہانی کروا دی،کل مسالک علماءبورڈ کے زیر اہتمام علما ءمشائخ کانفرنس کا انعقاد لاہور کی مقامی مسجد میں ہوا،جہاں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ، مولانا محمد عاصم مخدوم سربراہ کل مسالک بورڈ سمیت بورڈ کے دیگر رہنماﺅں نے …
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کاعلما ءمشائخ کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔8اکتوبر(اے پی پی ) کل مسالک علماءبورڈ نے وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ طرز کی حکومت کے قیام کے اعلان کی تائید اور حمایت کی یقین دہانی کروا دی،کل مسالک علماءبورڈ کے زیر اہتمام علما ءمشائخ کانفرنس کا انعقاد لاہور کی مقامی مسجد میں ہوا،جہاں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری ، مولانا محمد عاصم مخدوم سربراہ کل مسالک بورڈ سمیت بورڈ کے دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ہم نے اللہ کے گھروں کو تقسیم کر دیا ہے‘ بریلوی‘ شیعہ‘ اہلحدیث ایک دوسرے کی مسجدوں میں نہیں جا سکتے، ہم سب کے رہبرورہنما نبی کریم محمدﷺ ہیں‘ ہم اس سے دور نہیں جا سکتے،نبی کریمﷺ نے مسجد نبوی میں عیسائیوں کےلئے خیمے گاڑے ،ہمےںنبی کریم ﷺ کی پیروی کرنا ہے،جو دینی حلقوں کی عزت کرے گا وہی عزت کمائے گا ،ورنہ ذلیل ہو جائے گا،ہمیں اختلاف سے بچنا چاہیے ،شافی‘مالکی‘حنبلی‘جعفری سب کے راستے نبی کریم ﷺ کی طرف جاتے ہیں،ہم اپنے مذہبی اختلافات کو مل بیٹھ کر کم کر سکتے ہیں،میرا کام آپ کے احساسات وجذبات کو وزیر اعظم تک پہنچانا ہے،بطور انسان علماءکی ذمہ داریاں ہیں، خاص کر اپنی تقاریر و بیانات سے دوسروں کی تذلیل اور کفر کے فتوے نہ لگائے جائیں، علماءدین کو چاہیے کہ وہ اپنے خطبات میں ںتعلیم‘صحت‘صفائی‘شجر کاری‘پانی کی بچت‘خوش اخلاقی کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ رشوت اور بدعنوانی سے اجتناب کرنے کی تلقین کریں۔








