اسلام آباد ۔ 31 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔ پیر نور الحق قادری نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ متعلقہ حکومتیں ایسے عناصر کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے مسلم امہ اور جید علماءکرام کے درمیان رابطوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔