وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے پاکستان میں افغانستان کے نجیب اللہ علی خیل کی ملاقات

201
وفاقی وزیر مذہبی امور نے اماراتی سفیر کے ہمراہ قائد اعظم یونیورسٹی میں مسجد کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے منگل کو پاکستان میں افغانستان کے سفیرنجیب اللہ علی خیل نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات اور دو طرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ پیر نورالحق قادری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان مذہبی ، ثقافتی اور سماجی اقدار میں جڑے ہوئے ہیں ۔برادر اسلامی ملک کی ترقی و تعمیر نو میں پاکستان ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔افغانستان کا امن پورے خطّےکی پائیدار ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔ افغان سفیر نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ہر کڑے وقت میں بڑے بھائی کا کردار ادا کیا ہے۔ طویل عرصہ تک افغان مہاجرین کی میزبانی کر کے پاکستان نے ایک مثال قائم کی ہے ۔ طورخم بارڈر پر عوام اور تاجروں کیلئے اضافی سہولیات کے اجراء پر حکومت پاکستان کے شکر گذار ہیں۔دونوں رہنماؤں نے پاک افغان عوام اور تاجر برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔