وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر محمد نورالحق قادری کا تحفظ ناموس رسالت قومی علماءو مشائخ کنونشن سے خطاب

95
APP80-12 LAHORE: November 12 – Federal Minister for Religious Affairs and Inter-faith Harmony, Pir Noor-ul-Haq Qadri addressing during National Ulma Mushaikh convention at Jamia Hizb ul Ahnaaf. APP photo by Rana Imran

لاہور۔12 نومبر(اے پی پی ) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر ڈاکٹر محمد نورالحق قادری نے کہا ہے کہ جہاں نبی کی ناموس رسالت کی بات آتی ہے تو پاکستانی جان و مال نچھاور کردیتے ہیں،قومی اسمبلی وسینیٹ میں ہالینڈکے گستاخانہ خاکوں پر قراردادیں لائی گئیں ، وزےر اعظم کی سفارت کاری سے گستاخانہ خاکے واپس ہوئے ہیں ‘موثر طریقے سے اپنا ردعمل پہلے بھی دکھایااور آئندہ بھی دکھائیں گے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے پےر کے روز ےہاںجمعیت علما اسلام پاکستان( نورانی) کے زیر اہتمام ” تحفظ ناموس رسالت قومی علماءو مشائخ کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ وفاقی وزےر نے کہا کہ ہمےں ہوش مندی اورحکمت عملی کے ساتھ ملک میں انتشار پھےلانے والی قوتوں کو شکست سے دو چار کرنا ہو گا اور حکمت و جرات کے ساتھ ان کا مقابلہ کرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توہین رسالت ایک مکتب ،خانقاہ یا مدارس کا موضوع نہیں ،آپ سب کو چھوڑیں ایک بھنگی کوکہیں تووہ بھی ناموس رسالت پر کھڑا ہوجائے گا