وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

188
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے
وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ۔23اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین مصر میں منعقد ہونے والی سپریم کونسل آف اسلامک افیئرز کی 35ویں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے جمعہ کو قاہرہ پہنچ گئے۔

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصر میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور مصری وزارت اوقاف کے اعلیٰ حکام نے آمد پر وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ یہ بین الاقوامی کانفرنس” آگاہی پیدا کرنے میں خواتین کا کردار” کے موضوع پر منعقد ہو رہی ہے ۔