وفاقی وزیر مذہبی امور کا مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

101
وفاقی وزیر مذہبی امور نے اماراتی سفیر کے ہمراہ قائد اعظم یونیورسٹی میں مسجد کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بڑے عالم دین اور سچے عاشق رسول سے محروم ہو گیاہے۔ دین اسلام کیلئے انکی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔