اسلام آباد۔30جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پشاور میں دہشت گردی کے واقعہ پر دل غمزدہ ہے۔ انہوں نےجاں بحق اور زخمیوں ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا اوراللہ تعالیٰ سے شہداکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ۔