وفاقی وزیر مذہبی امور کے والد گرامی کے انتقال پر اظہار تعزیت

97
ریاست مدینہ جدید اسلامی فلاحی مملکت کا تصور اور اسلامی تاریخ کی اساس اور بنیاد ہے، وفاقی وزیرمذہبی امور پیرنورالحق قادری

سیالکوٹ ۔ 14 جنوری (اے پی پی)جمعیت علماءپاکستان کے مرکزی وائس چیئر مین پیر سید محفوظ مشہدی سابق ایم پی اے، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا سردار محمد خان لغاری،اسسٹنٹ ڈپٹی سیکرٹری صاحبزادہ پیر محمد نصیر اویسی ،محمد ناصر بشیر مغل اور امیر تحریک فدایان ختم نبوت پاکستان پیر سید واجدعلی شاہ گیلانی ودیگر نے وفاقی وزیر مذہبی امور صاحبزادہ ڈاکٹر پیر محمد نور الحق قادری سے ملاقات کی اور ان کے والد گرامی حضرت شیخ گل صاحب ؒ کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔اس موقع پر علماءو مشائخ نے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک بلند پایہ کے بزرگ تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ حضرت شیخ گل صاحب ؒ نے دین حقہ کی تبلیغ و اشاعت کے سلسلے میں مرحوم نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں اور اسلام مےں اپنے عمل و کردار سے ہزاروں دلوں میں عشق مصطفیﷺ کی شمع جلائی ۔وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر نور الحق قادری نے کہا کہ پاکستان ہم سب کی شان و جان ہے جس کی تعمیر و ترقی ہمیں اپنی جانوں سے بھی عزیز ہے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لئے ہم سب کو مل کر چلنا ہوگا اور وزیر اعظم عمران خان” ملک“ کو ریاست مدینہ کے اصولوںپر چلانے کے لئے کوشاں ہےں۔