وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے ملک بھر میں سیاحوں کے لئے پاکستان پوسٹ کے ریسٹ ہاﺅسز کھولنے کے فیصلے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہوگیا

74

اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید کی جانب سے ملک بھر میں سیاحوں کے لئے پاکستان پوسٹ کے ریسٹ ہاﺅسز کھولنے کے فیصلے پر باقاعدہ عمل درآمد شروع ہوگیا ہے ،عیدالفطر کے تینوں ایام ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو 1200 روپے سے 3ہزار روپے تک بہترین کمرے فراہم کیے گئے ،سیاحوں نے حکومت کی جانب سے محکمہ ڈاک کے ریسٹ ہاﺅسز کھولنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عیدین اور دیگر تہواروں پر ریسٹ ہاﺅسز سیاحوں کے لئے اسی طرح کھلے رہنے چاہیں ۔وفاقی وزیر مراد سعید کی عوامی سہولت کے لئے حکمت عملی کام کر گئی،ملکی سیاحت کے فروغ اور سرکاری عمارتوں کے بہترین استعمال کے منصوبہ سے سیاحوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کرتے ہوئے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاوسز کا رخ کر لیا۔