وفاقی وزیر مشاہداللہ خان کی یورپین یونین کے پاکستان میں سفیرجین فرینکوئس کاوشن سے بات چیت

105
APP45-20 ISLAMABAD: September 20 - Ambassador of the European Union Jean Francois Cautain paid a courtesy call on to Federal Minister for Climate Change, Senator Mushahidullah Khan at Ministry of Climate Change. APP

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مالٹا میں اکتوبر میں ہونے والی سمندروں بارے کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ انہوں نے یہ بات یورپین یونین کے پاکستان میں سفیرجین فرینکوئس کاوشن سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان سے ملاقات کی۔ وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں بدھ کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان پائیدار ترقی کے موسمیاتی تبدیلی، پانی، صحت، غربت، توانائی سمیت مختلف شعبوںمیں وفاقی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور یورپین یونین کے درمیان تعاون بڑھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور ان اہم شعبوں میں پاکستان میں مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا۔