
اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سنیٹر مشاہد اللہ خان سے عالمی بنک کے ایک وفد نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ہزاروں ٹن فضلہ کا سمندر میں شامل ہونا نہ صرف سمندری آلودگی کا باعث بنتا ہے بلکہ سمندری نباتات اور ماہی گیری کو بھی نقصان پہنچتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی بنک کے بلیو اقتصادی منصوبے میں فضلہ کے اخراج کو بھی شامل کرنا چاہیے ۔ عالمی بنک کی ماحولیاتی ماہر راحت جبین نے وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ عالمی بنک ترقی پذیر ممالک میںسماجی ، اقتصادی حالات کی بہتری پر زور دیتاہے ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب جنگلات کے شعبہ میں بہترین صلاحیتوں کا حامل ہے